یوم پاکستان پریڈ ، ضلعی انتظامیہ کا مدارس اور شادی ہال بند کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 فروری 2016 18:34

یوم پاکستان پریڈ ، ضلعی انتظامیہ کا مدارس اور شادی ہال بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء) : یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں مدارس اور شادہی ہال بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مدارس 18ے23مارچ تک جبکہ شادی ہالز کو 21سے24 مارچ تک بند ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ بند ہونے والے مدارس میں آبپارہ ، جی سیون اور آئی ایٹ میں موجود مدارس شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں کبوتر اُڑانے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :