تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،ان کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں ‘ صدر مملکت ممنون حسین
حکومت صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے‘ غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں لاہور چیمبر کے سالانہ عشایئے سے خطاب
بدھ 24 فروری 2016 18:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) صدر مملکت سید ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک بتدریج معاشی استحکام کی منازل طے کرتا جارہا ہے، صنعت و تجارت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں کیونکہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار غیرملکی سفیروں کے اعزاز میں لاہور چیمبر کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس اہم ایونٹ کا اہتمام لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر، نائب صدر ناصر سعیدنے کیا تھا جبکہ جبکہ سابق صدور ،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور وفاقی وزرا نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ سید ممنون حسین نے کہا کہ حکومت صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، توانائی کی پیداوار کے بہت سے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کی تکمیل کے بعد توانائی کی قلت کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.