میانوالی میں سزائے موت کے قیدی کو صبح پھانسی دے دی گئی

بدھ 24 فروری 2016 18:14

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) میانوالی میں سزائے موت کے قیدی کو صبح پھانسی دے دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق سنٹر ل جیل میانوالی میں موجود قتل میں ملوث مجرم کو بدھ کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیامجرم جس کا نام نعمت گل تھا، اس نے1993ء میں رشتے کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کیا تھامعافی کی اپیل کی درخواست مسترد ہوچکی تھی ۔

(جاری ہے)

مجرم کے سزائے موت کے احکامات جیل حکام کو پہلے موصول ہوئے جس کے بعد مجرم کی اہل خانہ نے ملاقات کرائی گئی اور علی صبح اس کو پھانسی دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :