وزیراعظم کا اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے پرغور ٗپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے گرین سگنل دیدیا

بدھ 24 فروری 2016 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کا اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے پرغور ٗ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی گرین سگنل دے یا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ چند روزمیں اقبال ظفرجھگڑا کی بطور گورنر تعیناتی سمری صدر کو بھجوائی جائے گی ٗآرٹیکل 172 کے تحت گورنر کا متعلقہ صوبے کا رجسٹر ووٹر ہونا ضروری ہے ٗاقبال ظفر جھگڑا نے سینیٹر بننے کی وجہ سے اپنا ووٹ اسلام آباد منتقل کرایاتھا تاہم اب وزیراعظم کی ہدایت پر اقبال ظفرجھگڑا نے اپنا ووٹ دوبارہ خیبرپختونخوا منتقل کرایا ہے۔