وزیر اعظم نواز شریف کا ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے پر ہر کھلاڑی کیلئے 10 ٗ10 لاکھ روپے کا اعلان

بدھ 24 فروری 2016 18:00

وزیر اعظم نواز شریف کا ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے پر ہر کھلاڑی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے پر ہر کھلاڑی کے لیے 10،10 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔سیف گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ٗوزیر اعظم نواز شریف نے کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے سخت محنت کرے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر یقین ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے قومی کھیل کی بحالی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ وزیر اعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10 ، 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :