فیصل آباد کے 7 مستحقین میں آٹورکشے تقسیم

بدھ 24 فروری 2016 17:48

فیصل آباد۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے مفت آٹو رکشے فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت فیصل آباد کے 7 مستحقین عبدالرشید سکنہ محلہ صدیق آباد ،ندیم عارف سکنہ نگہبان پورہ ، زاہدحسین سکنہ چک جھمرہ ، عرفان الحق سکنہ اے بلاک چناب گارڈن ،ناصر ظہور سکنہ چک نمبر229گ ب ،لیاقت علی سکنہ چک نمبر 497گ ب تحصیل تاندلیانوالہ اورریاض احمد سکنہ چک نمبر238 گ ب فیصل آباد میں بدھ کے روز آٹو رکشے تقسیم کردیئے گئے ہیں ۔

چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی فیصل آباد نذیر حسین باجوہ نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک تقریب صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہوئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق و اہل قرارپانے والے غریب افراد میں آٹو رکشے تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ زکوٰةکی جانب سے مستحقین زکوٰة کیلئے یہ فلاحی قدم اٹھایا گیاہے تاکہ وہ برسر روزگار ہو کر باعزت روزگار کماتے ہوئے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال سکیں۔

انہوں نے بتایاکہ محکمہ زکوٰةپنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو گزارہ الاؤنس فراہم کررہاہے نیز بصارت سے محروم افراد کو سہ ماہی بنیادوں پر 3ہزار روپے بطور وظیفہ بھی اداکیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اسی طرح مختلف اضلاع میں خود روزگار سکیم کے تحت ہنر مند افراد کو تین لاکھ روپے تک کی مالی امداد بھی دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مستحقین کی مستقل بحالی کیلئے آٹو رکشہ جات اور سلائی مشینوں کی سکیم کااجراء ایک انتہائی احسن اقدام ہے جس سے ہزاروں گھرانے مستفید ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :