پنجاب اسمبلی نے تشدد کے خلاف خواتین کے تحفظ کا بل منظور کرلیا ، خواتین پر
تیزاب پھینکنے جیسے سنگین واقعات میں عدالت کے حکم پر متعلقہ شخص کوجی پی ایس ٹریکر لگے گا
ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 17:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 فروری۔2015ء) پنجاب اسمبلی نے تشدد کے خلاف خواتین کے تحفظ کا بل منظور کرلیا ، خواتین پر تیزاب پھینکنے جیسے سنگین واقعات میں عدالت کے حکم پر متعلقہ شخص کوجی پی ایس ٹریکر لگے گا اور مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ قانون کے مطابق خواتین پر تیزاب پھینکنے ، زنا بالجبر اور دوسرے سنگین جرائم کا مرتکب شخص متاثرہ خاتون کے کام کی جگہ ، یا اکثر آنے جانے والے جگہوں پر نہیں جاسکے گا۔
متاثرہ خاتون کے پیش کردہ مواد کی بناء پر عدالت متعلقہ شخص کو خاتون سے رابطے سے روک سکتی ہے۔ متعلقہ شخص کو متاثرہ خاتون سے اتنا دور رہنا ہوگا جتنا عدالت واقعات کے تناظر میں حکم دے گی۔ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون کو اس کی مرضی کے بغیر گھر سے بے دخل نہیں کیا جاسکے گا۔(جاری ہے)
اگر ناجائز بے دخل کر دیا گیا ہو تو عدالت متاثرہ خاتون کو پہلی والی حالت پر بحال کر دے گی۔
گھریلو تشدد کے مرتکب شخص کو آتشیں ہتھیار یا اسلحہ سے دستبر دار ہونا ہوگا۔ عدالت متاثرہ خاتون کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے ریلیف فراہم کرنے کا آرڈر کرسکتی ہے۔ ڈومیسٹک وائلنس کی بنیاد پر کسی بھی فرد کو کلائی بریسلیٹ جی پی ایس ٹریکر نہیں لگے گا۔ تشدد کی غلط اطلاع دینے پر تین ماہ تک قید یا پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ جی پی ایس ٹریکر کو مقررہ مدت سے پہلے ہٹانے پر ایک سال تک قید یا پچاس ہزار سے دو لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ عبوری ، پروٹیکشن ، ریذیڈینس ، مانیٹری آرڈرز کی ایک سے زائد مرتبہ حکم عدولی پر دو سال تک قید یا پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پروٹیکشن آفیسر کو متاثرہ خاتون کی شکایت پر گھر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ بل کے تحت خواتین کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب ٹال فری نمبر جاری کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.