وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،خواتین کی تصاویر پر مشتمل ووٹرز فہرستیں امیدواروں کو نہ دینے کی سفارش، کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے3لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تخمینہ مانگ لیا ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک مشین کا تجزیہ ستمبر کے بعد ضمنی الیکشن میں کیا جائیگا۔وفاقی وزیر زاہد حامد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 فروری 2016 17:09

وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،خواتین ..

اسلام آبا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2016ء) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے خواتین کی تصاویر پر مشتمل ووٹرز فہرستیں امیدواروں کو نہ دینے کی سفارش کی ہے۔اسی طرح ووٹرز فہرستوں میں مردوں کی تصاویر کے بارے حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کے پاس مردوں اور خواتین کی تصاویر پو مشتمل ووٹر فہرستیں ہونگی۔اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے3لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تخمینہ بھی مانگ لیا ہے۔زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کو دی جانیوالی ووٹر فہرستوں میں مردوں کی تصاویر شامل کرنے کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے 400ووٹنگ مشینوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا۔تاہم بائیومیٹرک مشین کے استعمال کی جزویات طے ہوگئی ہیں۔انہوں نے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک مشین کا تجزیہ ستمبر کے بعد ضمنی الیکشن میں کیا جائیگا۔وفاقی وزیر نے سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ باے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق بین الاقوامی ماہر کی رپورٹ ایک ہفتے تک مل جائیگی۔

متعلقہ عنوان :