مستونگ ،کانک میں گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر فرار ہونیوالے دو ملزمان گرفتار

بدھ 24 فروری 2016 16:57

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء ) ضلع مستونگ کے علاقے کانک میں گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا دیگر کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع مستونگ کے علائے کانک میں مسلح افراد نے ایک گاڑی گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے لیویز نے بروقت کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر افراد کی تلا ش جاری ہے ۔