پپری میں پولیس مقابلے میں ہلاک 12انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی،دہشت گرد پولیس افسران کے قتل سمیت متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ایس ایس پی ملیر سٹی راؤ انوار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 فروری 2016 16:40

پپری میں پولیس مقابلے میں ہلاک 12انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی شناخت ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2016ء) پپری میں پولیس مقابلے میں ہلاک 12دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے،دہشت گرد انتہائی خطرناک اور پولیس افسران کے قتل سمیت متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ایس ایس پی ملیر سٹی راؤ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم سہیل عرف چشماٹو کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھاجس نے مئی 2015ء میں کانسٹیبل کو شہید کیا۔

(جاری ہے)

مطلوبہ دہشتگردوں نے 2013ء میں سنٹرل جیل کراچی کے گیٹ پر کریکر بم بھی پھینکے تھے۔اسی طرح ملزم شرمیلا پٹھان نے شاہ فیصل میں کریکر پھینکا۔ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پولیس افسران نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ملزمان کے بارے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دہشتگرد سانحہ صفورا میں بھی ملوث ہیں۔دہشتگردوں نے 3ڈی ایس پیز کو بھی شہید کیا۔ایس ایس پی راؤ انوار نے مزید کہا کہ حساس اداروں کی مدد سے دہشگرد وں تک پہنچنے۔

متعلقہ عنوان :