کوہاٹ ،ایس ایچ او ناظر حسین تبدیل ، نئے ایس ایچ او نعمت خان کوتھانہ شکردرہ میں تعینات کر دیا گیا

بدھ 24 فروری 2016 16:30

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) فرض شناس ایس ایچ او ناظر حسین کو تبدیل کرکے نئے ایس ایچ او نعمت خان کوتھانہ شکردرہ میں تعینات کر دیا گیا ہے موصوف کے آتے ہی جرائم پیشہ افراد کا کاروبار بحال ہو گیا رات کے اندھیرے میں چوری کی ورداتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا شام گئے دکان پر ڈاکہ چور ہزاروں روپے لے اڑے علاقہ مشران کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کے لیے عمائدین علاقہ سے میٹنگ کا ڈرامہ رچایا گیا جس میں من پسند عمائدین کو بلا کر اُن کی اشیر باد حاصل کرنے کی ایس ایچ او تھانہ شکردرہ نے بھرپور کوشش کی جبکہ نا تو مقامی میڈیا کو بلایا گیا اور نہ ہی امن و امان کے حوالے سے سنجیدہ عمائدین کو شرکت کا موقع فراہم کیا گیا علاقہ عمائدین نے ڈی پی او کوہاٹ سے ناظر حسین کو دوبارہ شکردرہ میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :