کوہاٹ ،شکردرہ میں آوارہ کتے لوگوں پر حملہ آور ہونے لگے ،درجنوں افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہسپتال پہنچ گئے

بدھ 24 فروری 2016 16:30

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی کے آبائی علاقے شکردرہ میں آوارہ کتے لوگوں پر حملہ آور ہونے لگے۔ ایک ہفتے کے دوران درجنوں افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہسپتال پہنچ گئے ہیں محکمہ صحت کوہاٹ ، ٹی ایم اے لاچی نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے کوئی مہم نہیں چلائی۔ شکردرہ بازار میں خطرناک اور آوارہ کتو ں کی بھرمار سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی شکردرہ مین بازار کے تقریباََ ہر کونے میں خطرناک اور آوارہ کتو ں سے لوگوں کا گزرنا محال ہوچکا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شکردرہ شہر میں کتوں کے کاٹنے سے درجنوں افراد ہسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں متعدد معصوم بچے بھی شامل ہیں شکردرہ سول ہسپتال میں کتوں کی کاٹنے کی ویکسین بھی نایاب ہیں زخمی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے زخمی حالت میں عوام کوہاٹ کے ہسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں آوارہ کتے دن کے وقت قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں کے باہر پھینکی گئی آلائشوں اور ہڈیوں سے پیٹ بھرنے کے لیے لڑتے ہیں اور بعض اوقات راہگیروں کے کاٹ لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کتوں کو تلف کرنے کے لیے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن و محکمہ صحت کوہاٹ کی جانب سے کوئی مہم نہیں چلائی جا رہی شکردرہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ آلائشیں وغیرہ دکانوں کے آگے نہ پھینکیں ان آلائشوں کے لیے موئثر اقدامات کریں عوام نے مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت کوہاٹ و تحصیل ایڈمنسٹریشن لاچی آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائیں ۔

متعلقہ عنوان :