اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے معذرت کرنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٴٹ ختم کردیا

بدھ 24 فروری 2016 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے معذرت کرنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٴٹ ختم کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب ڈپٹی سپیکر ایوان میں آئے تو پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگاتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ‘ ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے اور واک آؤٹ میں ساتھ نہیں دیابعد ازاں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپوزیشن ارکان سے معذرت کی جس کے بعد حکومتی ٹیم پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان کو منا کر ایوان میں واپس لے آئی۔واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر کے رویے کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے معافی کا مطالبہ کررکھا تھا۔