سوشل سائنسز کی تعلیم سے لوگوں کے ذہن بدلے جا سکتے ہیں ‘وزیر اطلاعات پرویز رشید
بدھ 24 فروری 2016 14:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سوشل سائنسز کی تعلیم سے لوگوں کے ذہن بدلے جا سکتے ہیں ‘یقین دلاتا ہوں کہ 2018ء تک تعلیم اور سوشل سائنسز کیلئے وعدہ پورا کریں گے۔
(جاری ہے)
سوشل سائنسز ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سوشل سائنسز پڑھانے کا مقصد انسان اور معاشرے کو تہذیب یافتہ بنانا ہے ‘ہمیں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سوچ کو بدلنا ہو گا اور سوشل سائنسز کی تعلیم سے لوگوں کے ذہن بدلے بھی جا سکتے ہیں ‘ سوشل سائنسز کو نظرانداز کرنے والے معاشرے کمزور ہو جاتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عقیدے کی بنیاد پر ایک دوسرے کو تقسیم نہ کریں۔پرویز رشید نے کہا کہ ضرب عضب میں ہماری قربانیوں کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے، ایسا پاکستان دیں گے جس میں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہو گی ، ایسا پاکستان دیں گے جس میں جہالت کیلئے لاؤڈ سپیکراستعمال نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے ‘ معیشت کی صورتحا ل میں بہتری آئی ہے اور نواز شریف حکومت ترقیاتی کاموں کو جاری رکھے ہوئی ہے 2018میں لوڈشیڈنگ بھی ختم کر دینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.