حکومت عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے‘افتخار علی مشوانی

بدھ 24 فروری 2016 14:11

مردان۔24 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء )ضلعی ترقیاتی کمیٹی مردان کے چیئرمین وایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی میں جونیئر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور گورنمنٹ ہائی سکول پبلک پارک میں امتحانی ہال کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں تعلیم کیلئے مناسب رقم مختص کی ہے اور بہت جلد یو سی جہانگیر آباد اور یونین کونسل پٹ بابا میں گرلز ماڈل سکولز تعمیر کئے جائینگے، جن میں پانچویں جماعت سے لیکر بارویں جماعت تک کی طالبات تعلیم حاصل کرینگی۔ اس موقع پر پرنسپل نور بادشاہ ، تحصیل کونسلر ارشد علی، یو سی نرئی کے صدر شیر شاہ، یو سی پٹ بابا کے صدر فیصل انور ، ماسٹر خالد حسین خان، ناظم پٹ بابا خانزادہ عرف منے ، جنرل کونسلر شیراز خان، واجد علی، اعجاز خان، یونین کونسل دامن کوہ کے صدر اسفندیار خان اور ڈسٹرکٹ کونسل مردان کے ممبر حاجی طارق خان، تنظیم تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل اور ماسٹر نعیم بھی موجود تھے۔