نیپال میں لا پتہ ہونے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 فروری 2016 13:21

نیپال  میں لا پتہ ہونے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ،  تمام مسافر ہلاک

نیپال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء): نیپال میں لا پتہ ہوا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقہ میں لا پتہ ہوئے طیارے سے متعلق تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گشمدہ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں 21 مسافر موجود تھے۔ پرواز بھرنے کے 8 منٹ بعد ہی طیارے کا ائیر کنٹرول ٹریفک سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد طیارے کی تلاش کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں اٹھارہ مسافروں سمیت اکیس افراد سوار تھے ۔ حکام نے بتایا کہ طیارہ ضلع میاگدی کے جنگلوں میں گر کر تباہ ہوا۔