کا مونکے ، گھریلو معمولی رنجش پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 24 فروری 2016 13:20

کا مونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) گھریلو معمولی رنجش کی بنا پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ محمد نواز ولد رمضان رحمانی کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز اس کا پھر کسی بات پر اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں جس پر اسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہا ں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ سول ہسپتال پہنچایا گیا جہا وہ دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :