قتل کے مجرم کے کو2مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائیگی

بدھ 24 فروری 2016 13:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے جسے 2مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ادریس نے 2002ء میں تھانہ سٹی جہلم کی حدود میں عاطف نامی شہری کو قتل کیا تھا اور اسے ماتحت عدلیہ کی طرف سے جرم ثابت ہونے پر 2003ء میں موت کی سزا سنائی گئی تھی ۔ سزا کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے اپیلیں خارج ہونے اور صدر مملکت کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :