پشاور : دہشت گردی کے واقعات میں‌شہید اور زخمی پولیس اہلکاروں‌کے لیے اعلی ایوارڈز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 فروری 2016 12:52

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء) : خیبر پختونخواہ حکومت نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اعلیٰ ایوارڈز سے نواز دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں اور شہدا کے لواحقین میں ایوارڈز کی تقسیم کے لیے ایک تقرین منعقد کی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخواہ نے شہدا کے لواحقین اور زخمی پولیس اہلکاروں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ 12 شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو قائدی اعظم پولیس ایوارڈ جبکہ 9 زخمی پولیس اہلکاروں کو پاکستان پولیس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شہدا میں ایس پی بلال حیدر، ڈی ایس پی خورشید خان اور انسپکٹر نثار خان سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :