پولیس کا آتش بازی تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ‘ لاکھوں روپے کا تیارسامان برآمد‘3 ملزمان گرفتار

بدھ 24 فروری 2016 12:19

قصور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء) نواحی گاؤں ستوکی میں پولیس کا آتش بازی تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ‘20 لاکھ مالیت کا تیارسامان برآمد‘3 ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورسید علی ناصررضوی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزمان ستوکی گاؤں میں بڑے پیمانے پر آتش بازی کا سامان تیار کررہے ہیں جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ او پولیس تھانہ مصطفی آباد پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے پولیس کی بھاری نفری کیساتھ چھاپہ مار کر 100پیٹی سے زائد تیارسامان برآمد کرلیا جس کی مالیت 20 لاکھ روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے 3 ورکراعظم‘ رحمان اور آصف کو گرفتار کرلیا جبکہ فیکٹری کے 2مالکان جعفرہاشمی اور بھولافرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :