میانوالی،سنٹر ل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

بدھ 24 فروری 2016 12:07

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) میانوالی میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی۔ جیل حکام کے مطابق سنٹر ل جیل میانوالی میں موجود قتل میں ملوث مجرم کو بدھ کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

مجرم جس کا نام نعمت گل تھا، اس نے1993ء میں رشتے کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔معافی کی اپیل کی درخواست مسترد ہوچکی تھی۔مجرم کے سزائے موت کے احکامات جیل حکام کو پہلے موصول ہوئے، جس کے بعد مجرم کی اہل خانہ نے ملاقات کرائی گئی اور اس کو پھانسی دے دی گئی۔ ضروری اور قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :