اوستہ محمد ،سنی تحریک کا لبیک یارسول اﷲ کے عنوان سے پروگرام

منگل 23 فروری 2016 22:48

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء)پا کستا ن سنی تحر یک کی جا نب سے لبیک یا رسو ل اﷲ ﷺکے عنوا ن سے ایک پرو گرا م محمد افضل یو نٹ صدر نے کرا یا اس ایک روزہ ورکشا پ سے مر کز ی رہنماء علا مہ مو لاناظفر اﷲ جتک ،مو لا نہ صدا م حسین قا دری ، صو با ئی صدر محمد علی جتک ،ضلعی صدر سکندر علی بھٹی اور دیگرو ں نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اس ملک کو بنا نے میں سنی تحر یکنے اہم کرداراداکیا اور اب بچا ئیں گے بھی ہم انہو ں نے کہا کہ نبی کریم ﷺسے محبت کر نے والے سچے مسلما ن میں اس وقت عالم اسلا م اور خا ص کر سنی مسلک کے خلاف دہشت گر دسر گر م ہیں اور خا ص کر سنی مسلک کو ٹا گٹ کیا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ ممتا ز قا دری ایک مرد مجا ہد اور سچے مسلما ن تھے انہو ں نے کوئی جر م نہیں کیا انہو ں نے گستا خ رسو ل کو قتل کیا اسے با ر با ر سزا ئے مو ت کا حکم دیا جا رہا ہے ان کو فوری طو ر پر رہا کیا جائے اگر ہمیں ثرو ت اعجا ز قا ئد نے حکم دیا تو ہم او کا ڑہ جیل کو تو ڑ دیں گے انہو ں نے کہا کہ ہر مسلما ن کو عا شق رسو ل بننا چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی مسلک کے پیروکاروں نے بنایا اور سنی ہی پاکستا ن کو بچائیں گے اور ملک پر آنچ تک نہ آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں اور خاص کر کے سنیوں کو نشانا بنایا جا رہا ہے لیکن ہمارے حو صلے بلند ہیں ہم کبھی بھی ان حرکتوں سے نہ پہلے ڈرے ہیں اور نہ اب ڈریں گے، سیات کی بات ہے تو مخا لفین خوف زدہ ہیں سیاست میں آئیں گے تو ہم اپنے حقوق کی بات کریں گے۔