پاکستان سینئرکیمپ میں بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت سے صوبے کی حوصلہ افزائی ہوگی،ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کوئٹہ

منگل 23 فروری 2016 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صوبائی عہدیداروں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سینئر کیمپ میں بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں اسفندیار، ایاز، ستار، وحید، عامر، حیدر، زاہد، منور کیشرکت خوش آئند ہے جس سے صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے صدر بی ایچ اے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی قیادت میں صوبے میں ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں آج اس کا ثمر ہے کہ بلوچستان کے آٹھ نوجوان کھلاڑیوں کو پاکستان سینئر کیمپ میں بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لشکری رئیسانی کا بلوچستان مین نوجوان نسل منشیات ودیگر برائیوں سے دور رکھنے کے لئے ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ماضی میں اس کھیل کو بھرپور پذیرائی نہیں مل سکی جس کی وجہ سے بلوچستان کو اس کھیل کے حوالے سے بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر جب سے بی ایچ اے کے صدر حاجی لشکری رئیسانی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تب سے اب تک بلوچستان میں ہاکی کے کھیل کو خصوصی توجہ ملی ہے اور ہاکی کے کھیل کو اس کا کھویا ہوا مقام حاصل ہورہا ہے۔