بھٹہ مالکان کاحکومت کیساتھ معاہدہ ختم کرنے ،26 فروری سے صوبے میں اینٹوں کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے26فروری سے 3 مارچ تک سپلائی اور سیل بند ،4 مارچ سے مزدوروں کو کام سے روکدیا جائیگا‘ شعیب نیازی

منگل 23 فروری 2016 22:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء)پنجاب کے بھٹہ مالکان نے حکومت کیساتھ معاہدہ ختم کرنے اور 26 فروری سے صوبے میں اینٹوں کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے صدر شعیب خان نیازی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے،اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں بھٹوں کو مرحلہ وار بند کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 26فروری سے 3 مارچ تک سپلائی اور سیل بند ہو گی، 4 مارچ سے مزدوروں کو کام سے روکدیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 18مارچ سے بھٹوں کی آگ غیر معینہ مدت کے لئے بجھا دی جائے گی۔