پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں،ایف16 طیاروں کی خریداری پر بھارت کا واویلا بے بنیاد ہے،پاکستان کبھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا،ہمسایوں کے ساتھ پر امن انداز میں رہنا چاہتے ہیں ،پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ دوڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی پی او ایف واہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 فروری 2016 22:38

واہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں،ایف سولہ طیاروں کی خریداری پر بھارت کا واویلہ بے بنیاد ہے،پاکستان کبھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا،ہمسایوں کے ساتھ پر امن انداز میں رہنا چاہتے ہیں ،پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ دوڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،، بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی تو یہ اسے مہنگی پڑے گی ۔

وہ منگل کو واہ کینٹ کے دفاعی ادارے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر انھوں نے واہ نوبل کیمیکلز میں ایک میگا واٹ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن ذرائع استعمال کر رہی ہے،انکا کہنا تھا کہ بھارت اسلحہ کی خریداری کااس وقت دنیا کابڑا ملک ہے ، پاکستان اپنے ہمسایوں سے برابری کی سطح پر اور پر امن تعلقات کا خواں ہے، تاہم ہم کسی صورت بھی اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں ہوسکتے، افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ یہ سولر پاورپراجیکٹ انر جی سیکٹر میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے مدد گار ثابت ہو گا اورکیپٹیو موڈ میں یہ ملک کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے ۔

(جاری ہے)

سولر پاور صنعتی اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے نہایت ہی مفید انرجی کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ میگا پراجیکٹ توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی طرف ایک بڑا قدم ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واہ نوبل اور واہ انڈسٹریز لمیٹڈ نے ایک میگا واٹ سولر پاور پلانٹ لگا کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے کامیاب تکمیل پر واہ نوبل کیمیکلز کو معاشی افزائش میں مدد ملے گی اور صنعتوں کو سولر پاور کی طرف مائل کرنے اور اس پر اعتماد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل اور ریون انرجی سولوشن کو اس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید محمد اویس ، ہلال امتیاز (ملٹری) سیکرٹری دفاعی پیداوار اور مسٹر امجد علی اعوان چیف ایگزیکٹو آفیسر الٹر نیٹیو انرجی بورڈ موجود تھے۔

entrepreneurبریگیڈیئر (ر) شیراز اﷲ چوہدری چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل گروپ آف کمپنیز نے اس موقع پر کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے صنعت کاروں، entrepreneursاور سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھے گا اور وہ اپنی انرجی کی ضروریات سولرکے ذریعے پوری کرنے کی جانب مائل ہوں گے اور ایسے پراجیکٹ بجلی کی طلب اور رسد کے فرق کو بھی پُر کرنے میں بھی مدد دے گا۔ انعام الرحمن چیف ایگزیکٹیو آفیسر Reon Energy Solution نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ Reon نے پورے ملک میں سولر اور بائیو گیس انرجی سولوشن کے کئی پراجیکٹ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اور Reon Energy Solutionپاکستان میں ہر گھر کو روشن کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور یہ نیا پراجیکٹ توانائی میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے نئے رجحانات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :