وزیراعظم کا بیان نیب کے خلاف عداوت نہیں ، احتساب کے نام پر دھمکانے کا عمل نہیں ہونا چاہیے،رانا مشہود پر کیس میں کھلی انکوائری کا کہا تھا ، پچھلے ادوار میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ، ان کے خلاف نیب نے کیوں کارروائی نہیں کی، چینی بنک نے اورنج لائن منصوبے کیلئے قرضہ جاری کر دیا ہے،منصوبے کے خلاف درخواستوں پر قانونی طریقے سے جواب دیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
منگل 23 فروری 2016 22:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا بیان نیب کے خلاف عداوت نہیں ، چین کے بینک نے اورنج لائن منصوبے کیلئے قرض جاری کر دیا ہے،رانا مشہود پر کیس میں نیب کو کھلی انکوائری کا کہا تھا، احتساب کے نام پر دھمکانے کا عمل نہیں ہونا چاہیے، پچھلے ادوار میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اور لوگوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ بنائے ان کے خلاف نیب نے کیوں کارروائی نہیں کی۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چین کے بینک نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے قرضہ جاری کر دیا ہے،اس منصوبے کا مذاق اڑانے والے غریبوں کا مذاق اڑا رہے ہیں،اورنج لائن منصوبے کے خلاف درخواستوں پر قانونی طریقے سے جواب دیں گے، درخواست گزار کو سننا عدالت کا اختیار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا بیان نیب کے خلاف عداوت نہیں ہے، نیب نے جب بھی پنجاب میں کارروائی کی ان کو کسی نے بھی نہیں روکا،ایل ڈی اے کیس میں ہم نے نیب سے مکمل تعاون کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی دم پر پاؤں رکھنے کے بیانات افسوسناک ہیں،نیب میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دے تو میں سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں، ہم نے تورانا مشہود پر کیس میں بھی نیب کو کھلی انکوائری کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں کرپشن ہوئی تو احتساب کیلئے ہوں، مگر احتساب کے نام پر دھمکانے کا عمل نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اور لوگوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ بنائے، ان کے خلاف نیب نے کیوں کارروائی نہیں کیمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.