یورپ کی معروف بس بنانے والی کمپنی والوو نے پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 فروری 2016 21:48

یورپ کی معروف بس بنانے والی کمپنی والوو نے پاکستان میں کاروبار شروع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23فروری۔2016ء) یورپ کی معروف بس بنانے والی کمپنی والوو نے پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں شاندار بس گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی والوو نے پاکستان میں دوبارہ سے کاروبار شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ والوو کمپنی 1980 کی دہائی میں پاکستان میں حکومت کے اشتراک کیساتھ ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرتی رہے ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس وقت ملک میں سڑکوں کی خستہ ہالی کے باعث کمپنی نے پاکستان میں اپنا کاروبار 1990 کے اواخر میں بند کر دیا تھا۔ تاہم گزشتہ کچھ برسوں میں پاکستان میں روڈ انفراسٹرکچکر میں بہتری آنے کے بعد اس کمپنی نے پاکستان میں دوبارہ سے کاروبار شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ کمپنی پاکستان میں ہر سال 50 بسیں بنائی گئی جبکہ ملتان میں زیر تعمیر میٹرو بس منصوبے کیلئے بھی 35 بسیں فراہم کرے گی۔ علاوہ ازیں والوو کمپنی پاکستان میں سب سے زیادہ معروف بس سروس کمپنی ڈائیو کو بھی 10 بسیں فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :