گو رنمنٹ فیض الاسلام ہائی سکول نمبر 1راولپنڈی میں تعلیمی سال 2016-17کیلئے داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا

منگل 23 فروری 2016 21:25

راولپنڈی۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) راولپنڈی23 فروری ( ا ے پی پی) گو رنمنٹ فیض الاسلام ہائی سکول نمبر 1ٹرنک بازر راولپنڈی میں تعلیمی سال 2016-17کیلئے داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، نئے داخل ہونے والے طلباء میں مفت یونیفارم ، کتابیں اور کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب سے مسلم لیگی رہنما علیم چوہدری اورہیڈ ماسٹر حافظ محمد عمیر طارق سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے پڑھو بنجاب بڑھو پنجاب اور یہی وجہ ہے کہ کئی سالوں سے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے معصوم بچوں اور انکے والدین کو تعلیم کی ترغیب دینے کیلئے انہوں نے خود بھٹوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بنجاب نے سکولوں میں کمپیوٹر لیب، جدید نظامِ تعلیم اور مانیٹرنگ سسٹم سے اپنی پوری توجہ طلباء کی تعلیم کے لیے وقف کی ہوئی ہے، اساتذہ نے تقریب میں اس عزم کا اظہا ر کیا کہ وہ داخلہ مہم میں بھر پور حصہ لیں گے اور سکول میں داخل ہونے والے طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول مہیا کیا جائے گا۔