مختلف واقعات میں بچے سمیت تین افرادجاں بحق

منگل 23 فروری 2016 21:25

پاکپتن۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء )تین مختلف واقعات میں بچے سمیت تین افرادجاں بحق ہو گئے۔ پہلے واقعہ میں چک87-eb کا رہائشی حسن رضا نے بجلی کی بندش پر موم بتی جلائی اور سو گیا جس سے کمرے میں آگ لگ گئی اورحسن رضا بری طرح جھلس گیا اس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں وارڈ نمبر11 قبولہ کے رہائشی نثار احمد کا چار سالہ بیٹا ساتھیوں کے ہمراہ ٹیوب ویل کے کنواں کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک اس میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔تیسر ے واقعہ میں دریائے ستلج کے کنارے شکاری سوروں کو مار رہے تھے ان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص محمد اسلم ہلاک ہو گیا۔