امتحانی مر اکز کی حدودمیں دفعہ 144کا نفاذ

منگل 23 فروری 2016 21:25

پاکپتن۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء )ایڈمنسٹریٹر/ڈی سی او جاوید اختر محمو دنے ساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے زیر اہتام شروع ہونے والے میٹرک ( سیکنڈری سکول سرٹفیکیٹ ) کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں دفعہ 144 کانفاذ کر دیا ہے، ضلع کی ریونیو حدوو میں قائم کیے گئے مختلف امتحانی مر اکز میں دفعہ 144کے تحت ( امتحانی سنٹرو ں کی )سو گزحدود کے اندر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے دا خلہ پر پابندی ہو گی ، اس حکم نامے کے تحت کتب، حل شدہ پر چہ جات ، مو بائل فون ، گائیڈ ، ڈائریاں ، امتحان میں مدد دینے والا مو اد و اسلحہ لے جانے پر بھی پابندی ہو گی ،کو ئی بھی امید وار رول نمبر سلپ کے بغیر امتحانی سنٹر میں نہ صرف د اخل ہو سکے گا بلکہ امتحان بھی نہ دے سکے گا، دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، یہ حکم امتحانات کے اختتام تک نافذالعمل رہے گا۔