آصف علی زرداری کا بیان دلچسپ ہے، چند روز قبل اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کر رہے تھے،شاہ محمودقریشی

منگل 23 فروری 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے آصف زرداری کے بیان کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا آئینی اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں آصف زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بیان دلچسپ ہے وہ چند روز قبل اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کر رہے تھے اور آج ان کا بیان بالکل مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کرکے اپنا فیصلہ دیا ہے تاہم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے،وہ چاہیں تو انہیں توسیع دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نہ تو وزیر ہوں اور نہ ہی حکومتی نمائندہ ہوں جو آرمی چیف کی مدت بڑھانے یا نہ بڑھانے پر مشورہ دے سکوں

متعلقہ عنوان :