بھاری فیس کا مطالبہ،درجنوں نرسوں نے باہر جانے کا ارادہ ترک کر دیا

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے سیلکشن کے باوجود بھاری فیس کا مطالبہ کیا،وفاقی متحسب نے نوٹس لیکر وضاحت طلب کر لی باہر جانیوالے لوگ لاکھوں روپے ماہوار تنخواہ لیں گے تو پھر یہ فیس تو ادا کرنا پڑے گی،او ای سی کے عہدیدار یاسر کی آن لائن سے گفتگو

منگل 23 فروری 2016 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء)سعودیہ عریبیہ میں جانے والے پیرامیڈیکل سٹاف سے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے سیلکشن کے باوجود بھاری فیس ادا کرنے کے مطالبہ کے باعث فیس ادا نہ کرنے والی درجنوں نرسوں نے باہر جانے کا ارادہ ترک کر دیا ۔ وفاقی متحسب نے درجنوں افراد کے مستقبل داؤ پر لگنے کا نوٹس لیکر وضاحت طلب کر لی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ او ای سی نے سعودی عرب بھیجنے کے لیے اخبار میں اشتہار دیا تھا جس کے پیش نظر سینکڑوں افراد جو پیرا میڈیکل سے وابستہ تھے انہوں نے تمام تر ٹیسٹ پاس کرتے ہوئے جب ویزا کے لیے او ای سی رابطہ کیا تو ادارے نے فی پرسن 65ہزار روپے سرکاری فیس کا تقاضا کر دیا جس پیش نظر متعدد خواتین نرسز و دیگر افراد نے کئی روز کی محنت کو چھوڑ کر باہر جانے کی خواہش ہی ختم کر دی ہے کیونکہ انکے پاس ہزاروں روپے موجود نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی متحسب سیکرٹریٹ کے رجسٹرار اور کمشنر اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان کھوکھر معاملہ کا نوٹس لیکر وضاحت طلب کر لی ہے ۔فیس کے تقاضا پر جب موقف کے لیے او ای سی کے اہم عہدہ پر فائز یاسر نام کے آفیسر سے آن لائن نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ فیس لینے کا فیصلہ بورڈ نے کیا ہے اور ہر صورت میں فیس لی جائیگی ۔جو لوگ فیس ادا نہیں کر سکتے تو ادارے ایک پالیسی دی ہے کہ 65ہزارروپے کی چند اقساط کی جائیگی کیونکہ باہر جانے والے لوگ لاکھوں روپے ماہوار تنخواہ کی مد میں لیں گے تو پھر یہ فیس تو ادا کرنا پڑے گی