ہنڈا اکارڈ کا 2016 ماڈل متعارف کروا دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 فروری 2016 20:50

ہنڈا اکارڈ کا 2016 ماڈل متعارف کروا دیا گیا
تھائی لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23فروری۔2016ء)ہنڈا اکارڈ کا 2016 ماڈل متعارف کروا دیا گیا ہےے۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں معروف کار ساز کمپنی ہنڈا کی گاڑی اکارڈ کا نیا انداز فیس لفٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ ہنڈا اکارڈ کے نئے انداز میں بہت کئی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہونڈا کی جانب سے تازہ تبدیلیوں کا مقصد روایتی حریف ٹویوٹا کیمری کا مقابلہ کرنا ہے۔

سب سے زیادہ قابل ذکر اور نمایاں تبدیلی اگلے حصے میں گِرل کا اضافہ کیاجانا ہے۔ یہ نئی گرل ایل ای ڈی لائٹس سے مزین ہیں جو دن کی روشنی اور دھند میں بھی بہترین روشنی فراہم کرتی ہیں۔ گاڑی کے عقبی حصے میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئ ہیں۔ گاڑی کے اندرونی حصے میں ڈیش بورڈ کے ڈیزائن اور رنگوں میں تھوڑی بہت آمیزش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہونڈا اکارڈ 2016 کی نئی خصوصیات میں انجن ریموٹ اسٹارٹ بھی شامل ہے جو انجن اور گاڑی کے ایئرکنڈیشن کو چابی کے ساتھ موجود جدید بٹن سے آن یا آف کیا جا سکتا ہے۔

گاڑی میں 7 انچ کی ٹچ اسکرین بھی لگائی گئی ہے جو ایپل کار پلے کی مدد سے کام کرتی ہے جبکہ اس میں اسمارٹ فون اور وائی فائی ہاٹ اسپاٹ استعمال کرنے کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔ نئی ہونڈا اکارڈ میں 2 ہزار سی سی اور 2400 سی سی ارتھ ڈریمز انجن ہی دستیاب ہوگا۔ جبکہ اس گاڑی کی قیمت 40 لاکھ 63 ہزار 584 روپے سے لے کر 47 لاکھ 97 ہزار 83 روپے تک ہے۔