پاکستان سپر لیگ،فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 20:33

پاکستان سپر لیگ،فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھاکہ تمام لڑکے فارم میں ہیں اور اس اہم میچ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستا ن سپر لیگ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایونٹ ورلڈ کپ کے برابر ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ آج پہلے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کیلئے تیار تھے، اسلام آباد کو 160سے 170رنز کا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔