پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹکٹ بلیک میں 7لاکھ میں بکنے لگیں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 23 فروری 2016 19:30

پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹکٹ بلیک میں 7لاکھ میں بکنے لگیں

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں لیکن اب میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ملنے والی اطلاعات کے مطابق سٹیڈیم کے باہر بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے کا کام عروج پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کے معاملات سنبھالنے والی معروف کمپنی جو شاہد آفریدی، عمر گل اور برطانوی کھلاڑی معین علی سمیت متعدد کھلاڑیوں کے معاہدے و دیگر معاملات سنبھالتی ہے کے دعوے کے مطابق ٹکٹوں کی عدم دستیابی کے باعث بلیک میں فروخت کی جانے والی ٹکٹ کی قیمت 7لاکھ روپے تک بھی پہنچ گئی ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں ٹکٹوں کی بلیک میں‌ قیمت کسی بھی لیگ کے فائنل میں بکنے والی مہنگی ترین ٹکٹس ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹکٹ بلیک میں 7لاکھ میں بکنے لگیں

متعلقہ عنوان :