اورنج ٹرین منصوبے کیلئے جاری 12ارب سے زائد کا لینڈ ایکوزیشن ایوارڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 23 فروری 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری 12ارب سے زائد کا لینڈ ایکوزیشن ایوارڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ آئین کے آرٹیکل 9، 10، 23اور 24کی خلاف ورزی ہے، منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی تمام کارروائی بھی آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت نے کسی بھی شہری کے اعتراضات سنے بغیر ہی ایوارڈ جاری کر دیا۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کا مکمل ایوارڈ اور لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی دفعہ 4، 5اور 17کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ منصوبے کیلئے بولی کا عمل اور قرضے کی منظوری سمیت محکمہ ماحولیات اور آرکیالوجی کی منظوری کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :