پاکستان اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس سروس 25فروری کو بحال ہونے کاامکان ہے ٗپاکستان ریلوے

منگل 23 فروری 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) پاکستان ریلویز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز ملتوی ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس سروس 25 فروری کو بحال ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

واہگہ اور اٹارری کے درمیان چلنے والی بین الاقوامی ٹرین کے انتظامات کے ذمہ دار پاکستان ریلوے کے ایک عہدیدار کے مطابق بھارتی ریلوے حکام نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ ایک ہزار مسافروں کو دہلی سے چھتیس گڑھ پہنچانے کیلئے اتر پردیش روٹ پر ایک خصوصی ٹرین چلارہے ہیں خیال رہے کہ رواں ہفتے پیر کو پاکستان سے بھارت جانے کیلئے مسافروں کی تعداد 200 تھی۔

پاکستان ریلویز کے عہدیدار نے بتایا کہ لیے جن مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے تھے وہ آئندہ کسی بھی روز کے لیے مؤثر رہیں گے۔انھوں نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 500 مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :