جنوبی وزیرستان ٗتیارزہ میں ایف سی کے قافلے پر بم حملہ،4اہلکار زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا

منگل 23 فروری 2016 18:39

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں ایف سی کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقے کنڈ فرائی میں دہشتگردوں نے ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کردیا۔ جس سے گاڑی میں موجود چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔