وفاق نے معاملات پیشگی طے کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کو دعوت دیدی

منگل 23 فروری 2016 18:36

وفاق نے معاملات پیشگی طے کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کو دعوت دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء)وفاق نے معاملات پیشگی طے کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کو دعوت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ٹیم سمیت اسلام آباد آنے کی دعوت دیدی ہے اور اب وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک وزراء کی ٹیم سمیت شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزراء عنایت اﷲ خان اور سکندر شیرپاؤ، چیف سیکرٹری اور صوبائی سیکرٹری خزانہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ کے پی کے مظفر سید اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت وفاق کو اپنے مطالبات سے متعلق آگاہ کریگی۔