اپوزیشن رہنماؤں کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی

پوزیشن ڈپٹی سپیکر کی موجودگی میں اجلاس کے بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ پوزیشن لیڈر کا معاملہ حل کرنے کیلئے حکومت کو درمیانی راہ نکالنے کا مشورہ

منگل 23 فروری 2016 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) اپوزیشن رہنماؤں کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی ہے اور اپوزیشن ڈپٹی سپیکر کی موجودگی میں اجلاس کے بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی معاملہ حل کرانے کی تمام کوششیں رائیگاں گئی ہیں اور اپوزیشن جماعتیں اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی ہیں اور حکومت کو درمیانی راہ نکالنے کا مشورہ دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف احتجاج اور ایوان کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاملہ خراب کیا اور وزیراعظم نے بے حسی دکھائی ہے، ڈپٹی سپیکر کے خلاف احتجاج دوسری جماعتوں سے مل کر کر رہے ہیں اور احتجاج ختم کرنے کافیصلہ بھی اس میں شامل دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے معاملہ حل کرنے کیلئے حکومت کو درمیانی راہ نکالنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔