پوری قوم اورپیپلزپارٹی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے فوج کے شاندار کردار پرقوم کو فخر ہے، قومی تاریخ کے نازک موڑ پر جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان قبل از وقت ہے،ان کی جاہ و منصب سے عدم دلچسپی اور پیشہ ورانہ رویہ لائق تحسین ہے،کچھ حلقوں کی طرف سے سیاسی معاملات، احتساب یا دیگر قومی معاملات میں فوج کا ممکنہ کردار تلاش کرنا مناسب نہیں،فوج کی قربانیوں ،فتوحات کو سیاسی اختلافات اور موقع پرستی کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کا بیان
ثنااللہ ناگرہ منگل 23 فروری 2016 18:24
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء) سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ پوری قوم اورپیپلزپارٹی فوج کی عظیم جدوجہد میں دل و جان سے شریک ہے اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے اعلان سے عوام کی امید مایوسی میں بدلنے اور منفی تاثر آنے کا امکان ہے۔
سابق صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قومی تاریخ کے نازک موڑ پر جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سال سے مختلف مسائل سے دوچار ہے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم متحد اور پُرامید ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا عندیہ بے لوث خدمت کے عزم کا اظہار ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.