اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں منشا کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ میں میاں منشا کے خلاف دائر کرنسی اسمگلنگ کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے 17 فروری کو جاری کیے گئے حکم کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں میاں منشا ، حسن منشا اور ایمل منشا کو 15 دنوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ایف بی آر ، اسٹیٹ بنک اور نیب کو بھی آئندہ 15 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ میاں منشا کے خلاف دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میاں منشا نے لندن میں ہوٹل کی خریداری کے لیے 20 ملین پاؤنڈ غیر قانونی طور پر منتقل کیے تھے جس پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :