فاٹا کے متاثرین کی امداد کیلئے عالمی ادارہ برائے خوراک اور فاٹا سیکرٹریٹ کے درمیان معاہدہ ،معاہدے کی دستاویز پر کنٹری ڈائریکٹرڈبلیو ایف پی اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ فاٹا نے دستخط کیے،عالمی ادارہ برائے خوراک فاٹا متاثرین کیلئے 13کروڑ 22لاکھ ڈالرزفراہم کریگا،معاہدے سے فاٹا کے 3لاکھ خاندان اور ساڑھے چار لاکھ طلباء مستفید ہوسکیں گ۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 فروری 2016 17:22

فاٹا کے متاثرین کی امداد کیلئے عالمی ادارہ برائے خوراک اور فاٹا سیکرٹریٹ ..

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء) فاٹا کے متاثرین سے متعلق عالمی ادارہ برائے خوراک اور فاٹا سیکرٹریٹ کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔معاہدے کی دستاویز پر کنٹری ڈائریکٹرڈبلیو ایف پی اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ فاٹا نے دستخط کیے۔معاہدے کی دستاویزکے مطابق عالمی ادارہ برائے خوراک فاٹا متاثرین کی بحالی،تعلیم خوراک اور دیگر سہولتوں کی مد میں امداد فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

معاہدے سے ملنے والی امداد سے فاٹا کے 3لاکھ خاندان اور ساڑھے چار لاکھ طلباء مستفید ہوسکیں گے۔نئے معاہدے کے تحت پروگرام پر مزید تین سال تک عملدرآمد ہوگا۔عالمی ادارہ 2008ء سے 2015ء تک فاٹا کے متاثرین کو امداد فراہم کرتا رہاہے۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ فاٹا متاثرین کیلئے 13کروڑ 22لاکھ ڈالرز کا معاہدہ ہوا ہے۔امدادی پروگرام کے تحت 102ملین ڈالر خوراک اور 30ملین ڈالر نقد امداد دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :