سب کو ایک شفاف نظام لانے کے لیے ملکر اقدمات کرنے ہونگے،وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر

منگل 23 فروری 2016 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، سیاستدانوں اور ارکان پارلیمنٹ میں سے سب کو ایک شفاف نظام لانے کے لیے ملکر اقدمات کرنے ہونگے، احتساب کا عمل ایک حساس معاملہ ہے سیاسی جماعتوں اورمنتخب نمائندوں کو مشترکہ طور پر اس کو بہتر بنانے کے لیے فیصلہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ قانون سازی اور کسی بھی قانون میں ترامیم لانا پارلیمنٹ کا حق ہے ا نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم نواز شریف ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لیکن ہر ممکن اقدمات کر رہے ہیں مسلم لیگ کیخلاف پروپیگنڈوں کو سلسلہ 2008میں لیب ٹاپ سکیم کے بعد شروع ہوا تھا لیکن کرپشن کے صرف الزمات ہی نظر آئے آج تک کسی نے کرپشن کے ثبوت نہیں دیے ، وزیراعظم نے اگر نیب کو ہدایت کی تو یہ انکا اختیار ہے وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں اس کو غلط رنگ نہیں دینا چاہیے ، پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ نیب میں اصلاحات کے لیے قانون میں ترمیم کرے تاک احتساب کے نظام کو موثر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :