تعلیم کے بغیرترقی یافتہ دنیاکے ساتھ چلناممکن نہیں،ڈ پٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسوراب

منگل 23 فروری 2016 16:58

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) تعلیم کے بغیرترقی یافتہ دنیاکے ساتھ چلناممکن نہیں ،علاقہ میں فروغ تعلیم کے حوالے سے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے ،اس سلسلے میں اساتذہ ،والدین اورمعاشرہ کے ہرطبقہ فکرکاتعاون ناگزیرہے تاکہ حکومتی اقدامات کامیابی سے ہمکنارہوسکیں،ان خیالات کااظہارڈ پٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسوراب محمدیعقوب محمدحسنی نے نئے تعلیمی سال کے آغازسے متعلق تیاریوں کے سلسلے میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ان کاکہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں اس جدیددورمیں ترقی کے دوڑمیں شامل ہونے اوردرپیش چیلنجزکاسامناتب ممکن ہے جب ہماری نئی نسل معیاری تعلیم کے ہتھیارسے لیس ہو،لہذامعاشرہ کے ہرطبقہ فکرکوکرداراداکرناہوگاتاکہ کوئی بچہ زیورتعلیم سے محروم نہ رہے ،علاقہ میں تعلیمی اداروں کی فعالیت اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،نئے تعلیمی سال کاآغازاس عزم سے کررہے ہیں کہ ہراسکول مکمل فعال اورہربچہ معیاری تعلیم سے آراستہ ہو،اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی ،اساتذہ اورطلباء کودرپیش مسائل کے خاتمے کے لیئے دستیاب وسائل کے دائرے میں ہرممکن اقدامات کریں گے،اساتذہ پربھی بھاری زمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے پیشہ کے تقدس کالحاظ رکھتے ہوئے محنت اورلگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں،یکم مارچ سے کسی اسکول کی بندش اوروہاں کے اسٹاف کی غیرحاضری برداشت نہیں کی جائے گی،اساتذہ کرام یکم مارچ سے اپنی حاضری یقینی بنائیں ،داخلہ مہم کوکامیابی سے ہمکنارکرنے لیئے ایک مربوط لائحہ عمل اختیارکررہے ہیں جس کے حوصلہ افزاء اثرات برآمدہوں گے انہوں نے کہاکہ سوراب میں حصول تعلیم کاحوصلہ افزاء رجحان خوش آئندامرہے یہاں کے باسی نہ صرف تعلیم کی اہمیت سے بخوبی آگاہ بلکہ اپنے بچوں کومعیاری تعلیم سے آراستہ کرنے میں سنجیدہ ہیں ، اسی رجحان کودیہی علاقوں میں فروغ دینے کے لیئے یہاں کے تمام طبقات کومحکمہ تعلیم کی کاوشوں اوراقدامات کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی تاکہ ہم ایک تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :