وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈیویلمپنٹ فنڈ کا اجلاس، سیالکوٹ میں ٹینری زون کی تعمیر کی منظوری دے دی

پورٹ پر چیکنگ کا جدید نظام قائم،برآمدات میں اضافے کے لئے رواں برس وسطی ایشیائی ریاستوں میں نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، خرم دستگیر

منگل 23 فروری 2016 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پورٹ پر چیکنگ کا جدید نظام قائم کرنے پر غور ، وزات تجارت کے مطابق برآمدات میں اضافے کے لئے رواں برس وسطی ایشیائی ریاستوں میں نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈیویلمپنٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیالکوٹ میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کے زیر نگرانی ٹینری زون کی تعمیر کی منظوری دی گئی جبکہ منصوبے کی تکنیکی معاونت اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپورٹ ڈیویلمپنٹ فنڈ رواں برس مئی میں وسطی ایشیائی ریاستوں میں ٹیکسٹائل، ادویات، آٹو پارٹس اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لئے نمائشوں کا انعقاد کرے گا۔اس موقع پر وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پورٹ پر چیکنگ کا جدید نظام قائم کیا جائیگا جس کی بدولت برآمدی سامان کو کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :