بنگلہ دیش: ٹی 20 ایشیا کپ ٹرافی رونمائی تقریب

منگل 23 فروری 2016 16:52

بنگلہ دیش: ٹی 20 ایشیا کپ ٹرافی رونمائی تقریب

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں شیڈول ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ایشیا کپ ٹی 20 کا پہلا میچ کل بھارت اور میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا ، ایونٹ سے قبل ٹرافی کی رونمائی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارت، بنگلہ دیش ، سری لنکا سمیت متحدہ عرب امارات کے کپتانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 27 فروری کو روایتی حریف ہندوستان کیخلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم کی کپتانی بوم بوم آفریدی کے سپرد ہے۔

متعلقہ عنوان :