پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی اتحادی کی پیش کردہ قرار داد کی مخالفت کر دی

منگل 23 فروری 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی اتحادی کی پیش کردہ قرار داد کی مخالفت کر دی ۔ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے بزرگ رکن اسمبلی مولانا قمرالدین نے خضدار کے لئے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی اس موقع پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ خضدار کے لئے پی آئی اے کی پروازیں ٹریفک کم ہونے پر بند کی گئیں اور ایئرپورٹ بھی بند ہے تاہم اس سلسلے میں دوبارہ غور کریں گے ۔

جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے قرار داد پر ایوان کی رائے طلب کی تو اپوزیشن کی غیر موجودگی میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے آدھے ممبران نے قرار داد کی حمایت اور آدھے ممبران نے قرار داد کی مخالفت کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے دوبارہ رائے طلب کی تو اکثریتی رائے کی بناء پر قرار داد مسترد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ایوان زیریں میں موجود پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بل کی مخالفت کرنے پر حکومتی اراکین کی دوغلی پالیسی قرار دے دیا ۔ پختونخوا ملی عوام پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ بل دوبارہ پیش کر کے متفقہ طور پر منظور کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :