رکن اسمبلی نعیمہ کشور کا حکومتی رویئے پر احتجا ج

منگل 23 فروری 2016 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی اتحادی جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے حکومتی رویئے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آج تک ایوان میں منظور ہونے والے کسی بھی قرار داد پر عملدرآمد نہیں کیا ہے اگر آج جے یو آئی کے رکن کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد منظور کی جاتی تو کیا قیامت آ جاتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایوان سے پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر کئی قرار دادیں منظور کی گئیں ہیں مگر حکومت نے کسی بھی قرار داد پر عملدرآمد نہیں کیا ہے اور نہ ہی کرنے کا ارادہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے ان پسماندہ اضلاع جہاں پر ایئرپورٹ موجود ہیں کے لئے پروازیں شروع کرنے کی تحریک دوبارہ پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :