وفاقی حکومت نے میٹرو بس پر 30ارب سے زائد رقم خرچ کئے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت20ارب روپے میٹرو بس منصوبے پر خرچ کرے گی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا عمائدین سے خطاب اور ایم پی اے شاہ فیصل کی رہائش گاہ پر جا کر ھتیجے ماجد سلیم کی وفات پرتعزیت

منگل 23 فروری 2016 16:48

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے ایم پی اے شاہ فیصل کی رہائش گاہ پر جا کر ھتیجے ماجد سلیم کی وفات پرتعزیت کی۔اس موقعپر سپیکر صوبائی اسمبلی و قائم مقام گورنر اسد قیصر اور صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی بھی ہمراہ تھے۔صوبے میں اپنے دور اقتدار میں اصلاحات سمیت ترقیاتی منصوبوں سے سابقہ ادوار میں حکومتی کوتاہیوں کاازالہ کر کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کر دیاہے۔

وفاقی حکومت نے میٹرو بس پر 30ارب سے زائد رقم خرچ کئے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت20ارب روپے میٹرو بس منصوبے پر خرچ کرے گی۔پرویز خٹک کا عمائدین سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے قائم مقام گورنر و سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ااور صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کے ہمراہ ہنگو میں رکن صوبائی اسمبلی شاہ فیصل کی رہائش گاہ پر جا کر گزشتہ دنوں ان کے بھتیجے ماجدسلیم کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معززین علاقہ اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی تحفظ کی ذمہ دار ہے۔اور پولیس افسران یا اہلکارو ں کی پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کھوکھلے نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور صوبے کی عوام کی تقدیر بدلنے میں اور عوامی طاقت سے حقیقی تبدیلی لا کر انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں سابقہ فرسودہ سیاسی کلچر کاخاتمہ کر کے سیاسی فضا کا رخ ایک نئی تبدیلی کی جانب موڑ دیا ہے۔اقربا پروری ،رشوت ستانی ،پٹوار کلچراور تھانہ کلچر کے بجائے پولیس اصلاحات سمیت دیگر شعبوں کو بھی عوامی خدمت کا حقیقی پیلٹ فارم ثابت کر کے دیکھایا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں تعلیم ،صحت ،مواصلات اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور ترقی کی اس عمل میں عوامی تعاون میں ازحد نا گزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں قانون کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری کو عملی جامہ پہنا کر حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے اور ایک روشن مستقبل دینے کے مشن پر گامزن ہے اور حقیقی معنوں میں صوبے کی عوام کی تقدیر بدلنے کاتہیہ کر رکھا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہنگو پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی شای فیصل کے بھتیجے ماجد سلیم قتل واقعہ کی زمینی حقائق فوری طور پر ارسال کرنے کی رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوانے کی بھی ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :